بھکر، داجل چیک پوسٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔
بھکر کے علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کو آج بھکر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تھا۔ اس موقع پر انکے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھا گیا تھا۔
تھانہ صدر بھکر کے مقدمے میں داجل چیک پوسٹ فائرنگ اور ناکہ توڑ کر فرار ہونے کے کیس کی سماعت کی گئی۔ سینیئر سول جج فوجداری نے فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد علی امین گنڈاپور کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔