وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے اُمید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر دیے گئے ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔