وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس کے لئے شرکاء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، مولانا اسعد محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی آمد پر استقبال کیا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ آغا حسن بلوچ اور سالک چوہدری بھی پہنچ گئے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔