اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے جاری مذاکرات پر سوال اٹھادیا۔
ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئی حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود جبس بے جاء میں رکھنا اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں۔