کراچی میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے یکم مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے بارشوں کا سبب بحرہ عرب میں ہوا کا کمزور دباؤ اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہے۔
مزید کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔