پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئےپرویز الہی 3 کیسز میں لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔
پرویز الہٰی گھر پر آپریشن کے دوران حملہ کیس میں ضمانت کے لیے لاہو رہائیکورٹ پہنچے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
پرویز الہٰی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر پر آپریشن کے دوران چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس نے بے بنیاد الزامات پر مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔