ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) جنرل احمد شریف چوہدری نے نے کہا کہ داخلی اور خارجہ محاذ پر شرپسندوں اور دشمنوں کے پروپیگنڈے کے باوجود پاک فوج متحدہ رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اسے تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔
ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف اور عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔