اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عمران خان کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں طلب کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک سوال نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو کیس سے متعلق دستاویزت بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران خان کو عدالت نے حکم دیا ہوا ہے کہ جب نیب طلب کرے وہ پیش ہوں گے اورتفتیش میں تعاون کریں۔
نوٹس میں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اُن کے حامیوں نے ملک بھر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کرسکتا ہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہوعمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔