اسلام آبا د: سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 اورآڈیولیکس کمیشن کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر کردیے ہیں۔ آڈیو لیکس کمیشن کیس کی پانچ رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا ۔
8 مئی کو سپریم کورٹ بل کیس تین ہفتے کیلئے ملتوی کیا تھا جسے اب چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ 8 رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ، اڈیو لیکس کمیشن کیس مقرر کیا گیاہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 مئی کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ کا حصہ ہیں۔