نومئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی،سرغنہ عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی نائب صدر راولپنڈی نکلا۔
عاطف محمود قریشی محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے موقع پر پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔
عاطف محمود کا ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار سامنے آ گیا، جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔