علی محمد خان کو مردان پولیس کی طرف سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد باہر آئے۔
ڈی آئی جی مردان نجیب الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ علی محمد خان کو تھانہ سٹی مردان پولیس نے گرفتار کیا۔ علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ علی محمد خان کے خلاف تھانہ سٹی مردان میں ایف آئی آردرج ہے۔
ڈی آئی جی نجیب الرحمان نے بتایا کہ علی محمد خان کو گرفتار کرنے کے بعد مردان منتقل کردیا گیا۔ علی محمد خان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دیتے ہوئے علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔