پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی میدان میں بَلے کے نشان کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان کے حصول کے معاملے پر ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دے دی۔
الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں ”بَلّے“ کی بطور انتخابی نشان الاٹمنٹ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست قانونی تقاضا ہے، تحریک انصاف کو بلے کا نشان الاٹ کیا جائے۔
خیال رہے کہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لیے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے دی گئی ہے۔