لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں فواد چوہدری ، اسلم اقبال اور فرخ حبیب سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 9 مئی واقعات پر گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹس کے لیے انسداددہشتگردی عدالت سے استدعا کی تھی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا پر حلیمہ خان ، عظمیٰ،حسان نیازی، مراد سعید،علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے یہ وارنٹ گرفتاری لاہور میں درج 5 مقدمات میں جاری کیے ہیں، ان افراد کے خلاف 3 مقدمات تھانہ سرور روڑ ایک مقدمہ نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔
عمران خان جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی واقعات کے مزید مقدمات میں نامزد
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت 6 مقدمات میں نامزد کیاگیا ہے، ان کےخلاف 3 مقدمات 9 اور 3 دس مئی کو درج کیے گئے۔