اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رواں سال میرٹ پرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ، میرا بس چلے تو ایک لاکھ نہیں قوم کے بچوں کو ایک کروڑ لیپ ٹاپ دوں۔
اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج جب ڈاکیومنٹری دیکھ رہاتھاتوماضی میں کھوگیا وہ دن یاد آگیا جب لاکھوں کی تعدادمیں لیپ ٹاپ تقسیم کیےتھے، جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھاتولاکھوں بچوں کووظیفہ ملتاتھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کئی بچےڈاکٹر،انجینئرزبن کرپاکستان کی خدمت کررہےہیں ، ایک بیٹی سےپوچھاکہ آپ کاتعلق کہاں سے ہے جواب ملاچکوال سےہوں، بچی نےبتایاوالد،والدہ کاانتقال ہوگیامیرے4بہن بھائی ہیں، میں نےپوچھابیٹی کیاارادہ ہےاس نے کہا بڑی ہوکرڈاکٹربنوں گی، یقین ہےآج وہ بچی ضرور ڈاکٹربن کردکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی ترقی،خوشحالی کی کنجی آپ کےہاتھوں میں ہے، آپ ہمارے درخشندہ مستقبل کی ضمانت ہیں، میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا تھا کلاشنکوف نہیں ، لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ مشین ہوگی میرے لیے مشن ہے، اپنا پیٹ کاٹے کچھ بھی کریں قوم کے کروڑوں بچوں کو لیپ ٹاپ دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرابس چلےتو توایک لاکھ نہیں قوم کےبچوں کو1کروڑلیپ ٹاپ دوں، کوروناکےدوران یہی لیپ ٹاؤ طالبعلم کے کام آئے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بغیر سفارش ایک لاکھ نئے لیپ ٹاپ رواں سال تقسیم ہوں گے ، ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جائیہں گے ، نئےمالی بجٹ میں مزید1لاکھ لیپ ٹاپ رکھوائےہیں، وہ لیپ ٹاپ صرف اورصرف میرٹ پرملےگاکوئی سفارش نہیں چلےگی۔