انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی نواز اعوان، جمشید محبوب مغل اور پی ٹی آئی چیئرمین کو 11 جولائی 2023ء کو طلب کر لیاہے۔
عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 11 جولائی بوقت 9 بجے صبح عدالت پہنچیں۔
عدالت نے اسد عمر، عامر محمود کیانی اور منیر احمد کو بھی گیارہ جولائی کو صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے۔
ان تمام افراد کو مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان جمع کروانے پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کر لیاہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے سابقہ جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 5مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔