خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
باڑہ مارکیٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر پتا نہیں چلا ہے تاہم علاقے میں بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں باڑہ بازار میں دھماکا بظاہرخودکش لگ رہا ہے۔