اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پولیس کے ساتھ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔