بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بھارت کی ریاست ہما چل پردیش میں مسافر بس سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی۔
سیلابی ریلے میں بہنے والی بس سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 11 مسافروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، مختلف حادثات میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک و سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
بھارت کی ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر یہاں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی شہر جوناگڑھ میں تیز سیلابی ریلے ہر شے بہا کر لے گئے، رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور گھروں میں کئی کئی فٹ بھر چکا ہے۔