آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادر میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال،اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور، بہاولنگر اوررحیم یار خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر،شہداد کوٹ،خیر پور،سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اورکرک میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں مو سلا دھار بارش متوقع ہے، بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔