انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسےکا اضافہ ہوگیا۔
روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر بڑھنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 288 روپے 85 پیسے پر ہونے لگا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔
دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد مارکیٹ میں انڈیکس 48 ہزار 650 پوائنٹس پر آگیا۔