پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عوام بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں ہم بھی الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔
حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں بروقت تحلیل ہوتی ہیں تو90 دن میں الیکشن ہوں۔ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کی ذمے داری پی ٹی آئی حکومت کی تھی۔
وہ معاملہ حل کر دیتی تو آج یہ مسئلہ نہ ہوتا۔ اب اگر مردم شماری کی منظوری دی جائے گی تو حلقہ بندیوں کے لیے چار سے پانچ ماہ مزید درکار ہوں گے۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری پر الیکشن کرانے ہیں یا پرانی حلقہ بندیوں پر ، اس حوالے سے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں میں باقاعدہ بات نہیں ہوئی۔ اب 8 دن باقی ہیں ، نئی اور پرانی حلقہ بندیوں کا معرکہ کیسے حل کریں گے۔