وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارے جانے سے پہلے خوشحالی کا مربوط نظام معرض وجود میں آچکا ہے، حکومت کی ساری مشینری اور اداروں نے مل کر جامع نظام وضع کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباشریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا، جہاں آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔ اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے کہا شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء اور غازیوں کی تعظیم تمام پاکستانیوں پر لازم ہے، شہدا کی قربانی کی وجہ سے ہم آزاد ہیں، شہداء کی یادگاروں کے بے حرمتی کرنے والوں کےچہرے تاریخ میں سیاہ ہوں گے، پاکستان کے غیورعوام ملزمان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
بعد ازاں جی ایچ کیو میں شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس پروقار تقریب میں شرکت کرنا ایک سعادت ہے، عظیم موقع ہے کہ آپ سے ملنے کا شرف حاصل ہوا
وزیراعظم نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی دوسرے مثال نہیں ملتی، شہداء نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا، میں نے شہدا کی دل کو ہلا دینے والی ویڈیوز دیکھیں، شہیدوں کی بیٹیاں پکاررہی تھیں کہ ابو ہمیں آپ پر فخر ہیں، شہداء کی بیوہ اور والدہ بھی یہیں کہہ رہی تھیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہدا اس دنیا سے چلے گئے لیکن پاکستان کو محفوظ کرگئے، پاکستان کو ہمیشہ کے لیے دشمنوں سے بچاگئے، اس بے بڑی عظمت کی اور کوئی داستان نہیں ہوگی، ہمیں ان کے متعین کردہ راستے پر چلنا ہے، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان قیامت تک محفوظ ہوچکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے ایک نیوٹرل طاقت بنادیا، دشمن قیامت تک پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کےمزید اور تقاضے ہیں، شرط اول یہ ہے کہ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں۔