سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔
شاہ محمود قریشی کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کررہے ہیں۔