کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر301 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 78 پیسے اضافے کے بعد301 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ہے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس 165 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار500 پرآگیا۔