سکھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ملک کی معیشت نازک موڑ پر ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔
سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت شدید متاثر ہو چکی ہے، بجلی کے بل بڑھادیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، ژوب میں میرے جلسے میں خودکش حملہ ہوا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے فون کرکے کہا تھا میں حقائق معلوم کرکے بتاؤنگا، شہباز شریف کی حکومت چلی گئی لیکن حقائق سامنے نہیں آئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال خراب ہے، 10سالہ معصوم بچی فاطمہ اور جان محمد مہر کے واقعات آپ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ ڈاکوؤں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی معیشت 1839کی بنیاد پر کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد انتخابات ہوں، آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن کرائے جائیں۔