اسلام آباد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے دوسرے سیشن میں وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگر حکام شریک ہیں۔
ایس آئی ایف سی اجلاس میں خلیجی ممالک اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور ہوگا جب کہ ایس آئی ایف سی حکام تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگا کریں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے بعد نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ڈالر، چینی اور پیٹرولیم کی اسمگلنگ پر بات ہوئی، نجکاری، ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ اور قرضے کم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ عالمی معاہدوں کو جاری رکھیں گے جب کہ جن معاہدوں سے نقصان ہو رہا ہے ایس ایف سی اجلاس میں اس پر بھی بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے، خصوصی سرمایہ کاری کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔