کراچی کے باغ جناح میں الخدمت کے تحت آئی ٹی کورس کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔
’بنو قابل‘ پروجیکٹ میں شرکت کے لیے ہزاروں طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ دیا، کُل ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔
نگران صوبائی وزیرداخلہ حارث نواز نے بھی دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انعقاد کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی، ڈرگ مافیا اور کچے پکےکے ڈاکوؤں سمیت سب کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ وڈیرے اور جاگیردار قبضہ کرلیں۔
انہوں نےکہا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو طاقتور بنائیں گے، کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرےگا۔
حافظ نعیم نے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے اور سی ایس ایس پروگرام شروع کرنےکا اعلان بھی کیا۔
آخر میں بنوں قابل کے تحت پہلے گروپ کے پندرہ ہزار طلبہ کے کورس مکمل کرنے پر انہیں اسناد بھی دی گئی جب کہ کامیاب کورس کی خوشی میں آتش بازی بھی کی گئی۔