کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت مزید کم ہونے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہو گئی۔
کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 296 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار832 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔