ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی، جس کی شدت 6 یا اُس سے زائد ہو سکتی ہے۔
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیتے ہوئے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔
یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہر کوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشنگوئیوں کی حد تک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔