پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق کی اطلاعات ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔