وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔
نگراں وزیراعظم اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہراعجازبیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔