ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قیمت میں بہتری کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔
انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
سوا ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 روپے سستاہوگیا
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 61 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 792 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔