لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کر لیں ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔
خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
فیصلہ سنائے جانے کے وقت خدیجہ شاہ کے شوہر، والدہ اوربہن سمیت دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. خدیجہ شاہ کے شوہر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے انہیں انصاف مل گیا۔