اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر 10 گواہوں کو پیش کیا گیا، تاہم بیان قلمبند نہیں ہو سکے۔
سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا اور ایف آئی اے کی ٹیم بھی گواہوں کیساتھ اڈیالہ جیل پہنچی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں پہنچے۔
ایف آئی اے ننے عدالت میں 10 گواہ پیش کر دیئے، جن میں عمران سجاد ڈی ڈی،عقیل حیدر ڈی ڈی، شمعون قیصر،ایم افضل،نادر خان ،اقرا اشرف، فرخ عباس،حسیب بن عزیز،آئی او شبیر اور خوشنود شامل تھے،عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ کریں، پہلے کون سے گواہ کا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
تمام سرکاری گواہوں کی عدالت میں حاضری کا عمل مکمل ہوا۔ تاہم بیان ریکارڈ کرنے معاملہ پھر ملتوی ہو گیا، اس کے بعد جج ابوالحسنات نے تمام گواہوں کو دوبارہ نوٹس کرتے ہوئے 7 نومبر کو طلب کرکے سماعت ملتوی کر دی۔