مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) سے ملاقات کے لئے آج کراچی جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیوایم پاکستان میں دوسری ملاقات آج ہوگی، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج کراچی پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کا وفد ایم کیوایم کے علاوہ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں جماعتوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات 2024 ملکر لڑنے کا اعلان کیا۔
سیاسی بیٹھک میں ن لیگ کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اورمصطفی کمال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
دونوں جماعتوں نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو سندھ بالخصوص شہری علاقوں کے مسائل کے لئے جامع چارٹر تیار اور دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز 10 روز میں پیش کرر گی۔