پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ثناء اور عمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں۔
ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں۔
اس کے علاوہ اگر ہم بات کریں دونوں کی فالوونگ کی تو اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے جس کا اندازہ اس اسکرین شاٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔