پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
100انڈیکس میں 405پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور کاروبارکے دوران انڈیکس 60ہزار907 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر 100 انڈیکس نے پہلی بار 61 ہزار کی سطح عبور کی اور 61 ہزار 555 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 502 پر اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ روز شیئر بازار میں 69 کروڑ 22 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار کی مالیت 27 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔