انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر 12 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 283 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔
واضح ریے کہ جعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 317 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 906 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔