ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 49 پیسے سستا ہو کر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 269 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 281 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔