ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کمی سے ڈالر 283 روپے 10 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9کروڑ 93لاکھ ڈالر کا اضافہ
گزشتہ روز کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 56 پیسے کی کمی سے 283 روپے 05 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 574پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔