پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن دو مرتبہ عمران خان اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلا چکا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔