پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج 40 سالہ مریض منکی پاکس سے انتقال کر گیا۔
وزارت صحت کے مطابق جاں بحق مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا، منکی پاکس میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا، پمز اسپتال میں منکی پاکس کے مریض کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔