کراچی: کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت کے بعد اے جی سندھ نے کراچی پورٹ پر پھنسی بسوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منتقلی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کسٹمز کی ڈیو ٹیز ادا کرنے کا پابند ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام ادائیگیاں کرکے بسوں کو ریلیز کروائیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ عوامی ریلیف کیلئے جلد سے جلد بسوں کو ریلیز کرا کے سڑکوں پرلائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کا حل سرکلر ریلوے، بی آرٹی کی تمام لائنوں کے کام کرنے سے ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈلائن کو ریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا۔