انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
نو مئی واقعات ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈاپور سمیت 18 پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک
عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔