پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اس وقت اپنے لوگوں کو نگران حکومت میں بٹھایا ہے، ن لیگ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بڑا نقصان ہوا لیکن ہم پھر بھی یہی کہتے ہیں مل کر کام کرنا پڑے گا اور ساتھ چلنا پڑے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے کھل کر بات کرتی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار بلاول بھٹو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ ہمارے کوئی بڑے اختلافات نہیں جہاں بھی مشکلات آئیں پیپلزپارٹی آگے کھڑی رہی، ن لیگ کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بڑا نقصان ہوا لیکن ہم پھر بھی یہی کہتے ہیں مل کر کام کرنا پڑے گا اور ساتھ چلنا پڑے گا۔
ان کا کہناتھاکہ ملک کے لیے ایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے اس وقت اپنے لوگوں کو نگران حکومت میں بٹھایا ہے، سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے ممبر ہوکر نگران حکومت میں نہیں تھے، نگران حکومت میں پیپلز پارٹی کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں۔