لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز پاکستان میں میچز کھیلیں گے۔
اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے لاہور میں منعقدہ دو میچز کھیلیں گے، لاہور قلندرز کا 9 مارچ کو اسلام آبا د یونائیٹڈ اور 10 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پلے آف میچز اور فائنل بھی پاکستان میں ہوگا۔