سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےپاس جانےوالا کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف جانےکامطلب بیمار کا ڈاکٹر کے پاس جانا ہے ملکی معیشت میں موجود بیماریوں کا علاج کرنا پڑےگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کواس وقت بڑا چیلنج آئی ایم ایف اور مہنگائی ہے ملک کی مڈل کلاس کی معاشی حالت ٹھیک کرناپڑےگی، نوکری پیشہ افراد اپنے بچوں کی کفالت نہیں کر پا رہے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کےلیے مزید ایک ڈیڑھ سال لگےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023 کے مقابلے 2024 معاشی لحاظ سے بہتر ہو گا جنوری سےجون 2023ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، جنوری سےجون 2023 ملکی معاشی صورتحال خراب تھی شہبازشریف نےجون میں معاملات اپنےہاتھ میں لیے، شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سےملاقات کی جس کے بعد معاشی صورتحال بہترہونا شروع ہوئی۔