راولپنڈی جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئر سول جج قدرت اللہ نےکیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فرد جرم 10جنوری کو عائد کی جائے گی۔
عدالت نے آج جیل سماعت میں نقول تقسیم کرنے کے بعد 10 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔