عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ دے دیا۔
اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے چلہ بھی کاٹا لیکن اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں، 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر مجھے منتخب کرے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون ہیں۔
تحریک انصاف نے نہ صرف شیخ رشید بلکہ ان بھتیجے شیخ راشد شفیق جو این اے 57 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابل بھی پی ٹی آئی کی ایک کارکن خاتون سیمابیہ طاہر کو کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں حلقوں سے شیخ رشید اور راشد شفیق کو قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔