الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نشان تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، انتخابی نشان میں تبدیلی لازم ہوتو پیشگی اجازت لیں۔
ای سی پی نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اسلئے ممکن ہے کہ نشان تبدیل نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ای سی پی کی جانب سے الاٹ کردہ انتخابی نشانات پر اعتراضات اٹھائے تھے۔